ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سرکاری ملازمین سنگھا کی طرف سے آشا کارکنان کو دئے گئے بیگ 

بھٹکل سرکاری ملازمین سنگھا کی طرف سے آشا کارکنان کو دئے گئے بیگ 

Sun, 11 Jul 2021 12:55:16    S.O. News Service

بھٹکل، 11؍ جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ میں کووڈ واریئرس کے طور پر کام کرنے والی آشا کارکنان کوسرکاری ملازمین سنگھا کی بھٹکل یونٹ کی طرف سے  خوبصورت بیگ کا تحفہ دیا گیا۔
    
آشا کارکنان کو بیگ تقسیم کرنے  کی یہ تقریب منی ودھان سودھا کے احاطہ میں منعقد کی گئی ۔ سنگھا کے صدر موہن نائک نے بتایا کہ سنگھا سے منسلک سرکاری ملازمین کے مفادات کا تحفظ کرنے کے علاوہ سماجی خدمات کرنا بھی سنگھا کے مقاصد میں شامل ہے ۔ رکن اسمبلی سنیل نائک نے علامتی طور پر چند آشا کارکنان کو بیگ تقسیم کرتے ہوئے اس تقریب کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سرکاری ملازمین کے سنگھا کی طرف سے کی جارہی سماجی خدمات کی ستائش کی اور ایسے کاموں کے لئے اپنی طرف سے حمایت کا بھروسہ دلایا ۔ 
    
تقریب میں موجود اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی اور تعلقہ ہاسپٹل کی ایڈمنسٹریٹیو میڈیکل آفیسر سویتا کامت نے سرکاری ملازمین تنظیم اور کووڈ کے دوران آشا کارکنا کی خدمات کی سراہنا کی ۔ اس موقع پر سنگھا کے عہدیداران اور اراکین بڑی تعداد میں موجود تھے۔


Share: